حکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے لیے جاری کوششوں کے خلاف جھنگ میں آل پنجاب بلدیات بچاو کنونشن منعقد کیا گیا

0
84

حکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے لیے جاری کوششوں کے خلاف جھنگ میں آل پنجاب بلدیات بچاو کنونشن منعقد کیا گیا

جھنگ (سلطان نیوز)حکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے لیے جاری کوششوں کے خلاف جھنگ میں آل پنجاب بلدیات بچاو کنونشن منعقد کیا گیا جس میں بلدیاتی نمائندوں نے 23 اپریل بروز منگل کو پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔بلدیات بچاو کنونشن میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر چیئرمین ضلع کونسل لودھراں میاں راجن سلطان، چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خان، خانیوال سے انجینئر رضا سرگانہ ، وہاڑی سے غلام محی الدین چشتی، جھنگ سے نواب بابر خان سیال، میئر سرگودھا ملک نوید اسلم کے علاوہ ضلع بھر سے ضلعی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز اور کونسلرز کے کنونشن کے میزبان چیئرمین یونین کونسل بلوشہابل سید فرخ حسنین بخاری، سید حمزہ بخاری، سید حسن بخاری، چیئرمین ایڈوکیٹ ناصر خان بلوچ، چئیرمین محمد حسین نول نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا صرف دو نکاتی ایجنڈا ہے ایک یہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت پانچ سال پوری ہونے دی جائے مقررین نے کہا کہ پنجاب بھر 58 ہزار بلدیاتی نمائندے 10 کڑور عوام کے منتخب نمائندے ہیں موجودہ نظام میں حکومت صرف چار ہزار یونین کونسلز کاانفراسٹر کچر مکمل نہیں کرسکی تو 25 ہزار کونسلز کو کیسے انفراسٹرکچر فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نئے بلدیاتی الیکشن پر 18 ارب کی خطیر رقم خرچ کرنے جارہی ہے بلدیاتی کنونشن میں تمام بلدیاتی نمائندوں نے 23 اپریل بروز منگل کو پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔۔۔۔آخر میں پنجاب سے آئے ہوئے تمام چیئرمینوں نے سید فرخ حسنین بخاری کا شکریہ ادا کیا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں آپکو کہ آپ نے اتنا بڑا اور کامیاب کنوشن کروایا جس میں فائدہ ہم سب کا ہے اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سادات گھرانے میں آئے اور بلوشہابل میں اتنا بڑا کنوشن منعقد ہوا۔۔۔
رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ