سورہ قریش کی طاقت اورتاثیر

0
107

سورہ قریش کی طاقت اورتاثیر

مجھے کہنے لگا کہ میں نے سورہ قریش کوپڑھا، سورہ قریش کامیرا تجربہ ھے راستے سمٹ جاتے ہیں، فاصلے سمٹ جاتے ہیں اوریہ سچ ھے۔ 1100کلومیٹرکافاصلہ ھے لگتاھے میں نے 100کلومیٹرکیاھے پتہ ھی نہیں چلتا۔ یہ کیاھے یہ اس کی اَن دیکھی تاثیرھے۔ اس کااَن دیکھا وجود ھے جو نظرنہیں آتا۔ سورہ قریش کھاناکھانے کے بعدپڑھنے سے پیٹ کم ہوجاتاہے۔ پیٹ اندرچلاجاتاھے اورانسان وقت سے پہلے بوڑھا نہیں ھوتا اورعمرکم نظرآتی ھے۔ سورہ قریش کوپڑھنے والےکو گیس، بادی تبخیرنہیں ھوتی۔ سورہ قریش پڑھنے والےکو کھانا زھرنہیں بنتا۔
سورہ قریش پڑھنے والے کو کھانے کے بعدگیس، مستقل مسائل، کولیسٹرول، یورک ایسڈنہیں بنتا۔ سورہ قریش پڑھنے والے کو کھانے کے بعد وہ کھانا عبدیت، صالحیت کا، صلاحیت کاذریعہ بنتاھے سورہ قریش کھانے کے بعدپڑھنے والے کو وہ کھانا شفاء بن کرلگتاھے دوابن کرلگتاھے بیماری بن کرنہیں لگتا۔ سورہ قریش کھانے کے بعدپڑھنے والے کو اللہ پالتاھے اللہ کریم و عظیم دسترخوان وسیع دیتاھے۔ اللہ کریم و عظیم اس کی نسلوں کوپالتاھے۔ اللہ اس کی نسلوں کوبھکاری نہیں بناتا، منگتانہیں بناتا۔
کتنے مالدارگھرانے تھے، جوبھکاری بن گئے، فقیربن گئے۔ سورہ قریش کھانے کے بعدپڑھنے والےکی سات نسلوں کو پالتا ھے اورپال کردیکھاتا ھے۔ کھانے کے بعدصرف تین بارسورہ قریش پڑھنے کے یہ کمالات، تاثیراورنفع بتائے ہیں۔ کچھ قوتیں اورطاقتیں ہیں جو ہمیں متاثرکررہی وہ دعاؤں کی شکل میں بھی ہیں وہ بددعاؤں کی شکل میں ہیں۔ وہ خیروں کی شکل میں بھی ہیں وہ شرکی شکل میں بھی ہیں۔اللہ کریم و عظیم آپکےلئے آسانیاں پیدا کرے رزق میں برکت و اضافہ فرمائے صحت تندرستی دے آمین یا میرے رب کریم و عظیم
پیر شہزادہ سید سجاد حیدر شاہ نقوی البخاری المکی
اولاد حضرت سید پیر مکی رحمت اللہ علیہ
سجادہ نشین
حضرت سید پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رحمت اللہ علیہ. لاھور