بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
119

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔
انہوںنے کہاکہ معیاری تعلیم کے حوالے سے چیف جسٹس کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سکولز کا بڑا کردار ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول فیسز والدین کے بڑا مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک تعلیمی نصاب کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تین قسم کے نظام تعلیم کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 20 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا۔