جھنگ نجی موٹر سائیکل کمپنی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے اور مکینیکل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے حوالہ سے سالانہ میٹنگ کا انعقاد

0
122

جھنگ نجی موٹر سائیکل کمپنی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے اور مکینیکل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے حوالہ سے سالانہ میٹنگ کا انعقاد

جھنگ (سلطان نیوز) نجی موٹر سائیکل کمپنی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے اور مکینیکل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے حوالہ سے سالانہ میٹنگ کا انعقاد فیصل آباد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں جھنگ سے سرپرست اعلی استاد عرفان نیو نعیم آٹوز والے اور ہونہار نوجوان ملنسار اور ایک منجھا ہوا کاریگر جو کہ اپنے کام میں کافی مہارت رکھتے ہیں قابل استاد بھی ہیں جن کے الحدوللہ شاگرد ہیں محمد بلال ،،،بلال آٹوز ورکشاپ سمیت ڈویثرن بھر کے ہنڈا موٹر سائیکل پارٹس سیلرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے کے حوالہ سے مقررہ ہدف کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور فیلڈ ورک میں مزید بہتری لانے کے سلسلہ میں پارٹس سیلرز کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئی اس موقع پر بتایا گیاکہ مزکورہ کمپنی کے معیار کو برقرار رکھنے اور مزید جدت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو پہلے سے زیادہ بہتر سروسز فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہنڈا موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے اور مکینیکل میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ پارٹس سیلرز کی بھر پور حوصلہ افزائی ہو سالانہ میٹنگ میں جھنگ سے نجی کمپنی پارٹس سیل کرنے اور مکینیکل میں بہتر کارکردگی دکھانے پر پوزیشن ہولڈر سرپرست اعلی استاد عرفان جھنگ سے موٹر سائیکل اور سیکنڈ انعام محمد بلال کو LED انعام سے نوازا گیا محمد بلال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے فخر کہ عرفان صاحب میرے استاد ہیں آج میں جو کچھ بھی ہوں سب انکی بدولت اور ماں باپ کی دعاوں کا نتیجہ ہے محمد بلال اور عرفان پوزیشن لینے پر دوستوں اور رشتہ داروں کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ۔۔۔

رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ