شہر قائد میں انتہائی تیز اور گرد آلود ہوا، متعدد پروازیں منسوخ، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
91

شہر قائد میں انتہائی تیز اور گرد آلود ہوا، متعدد پروازیں منسوخ

کراچی: شہر قائد میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چل پڑیں جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں، حد نگاہ کم ہوگئی اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مغرب کی جانب سے ہفتے کی شب ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارش کے نئے سسٹم کے سبب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں درمیانی و تیز بارشوں کے بعد اتوار کی شام کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے شہر کی فضاؤں پر شدید دھند چھائی اور حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 2 کلومیٹر رہ گئی جس کی وجہ سے جناح ٹرمینل سے شام تا رات گئے فضائی آپریشن جزوی طور پر متاثر رہا۔قومی ائر لائن کی اسلام آباد اور دبئی جانے والی پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا جبکہ کئی دیگر غیرملکی ائرلائنوں کی روانگی میں 3 سے 5 گھنٹوں کی تاخیر