چوھدری عثمان قدیر چیمہ شخصیت و کردار کے آئینہ میں تحریر ۔۔رانا شاہد نذیر گڑھ مہاراجہ

0
152

چوھدری عثمان قدیر چیمہ شخصیت و کردار کے آئینہ میں

تحریر ۔۔رانا شاہد نذیر گڑھ مہاراجہ
معزز قارئین
اسلام علیکم
چوھدری عثمان قدیر چیمہ پی پی 130 میں راناشہباز احمد خاں کی قریب ترین شخصیات میں سے سب سے نماياں ھیں چوھدری عثمان قدیر چیمہ صاحب اڈا کسوآنہ ھی نہیں بلکہ تحصیل احمد پور سیال کے نامور بزنس مین ھیں اس معیار تک پہنچنے کے لیے شب و روز محنت بھی کرنی پڑتی ھے اور محبت بھائی چارہ اور عاجزی جیسی عادات سے مالامال بھی ھونا پڑتا ھے چیمہ خاندان 48سال سے صاحبزادہ گروپ سے منسلک ھے جب چوھدری صاحب 2007 میں بیرون ملک سے واپس وطن آۓ تو الیکشن قریب تھے 2008 میں پیپلز پارٹی کے رانا عطاءاللہ خاں اور ق لیگ کے صاحبزادہ محبوب سلطان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ھوا اس وقت آپ کے چیچا چوھدری اجمل چیمہ نے رانا گروپ کا ساتھ دیا لیکن قدیر چیمہ فیملی نے وفا کا دامن نہ چھوڑا اور صاحبزادہ گروپ سے ھی وفائیں نبھائیں 2013 کے الیکشن میں چوھدری عثمان قدیر چیمہ رھے تو صاحبزادہ گروپ میں ھی لیکن
چیف سپورٹر راناشہباز احمد خاں کے بنے اور رانا صاحب کی دل وجان سے کمپین کی اور دن رات محنت کی اور الیکشن کے بعد بھی محنت جاری رکھی 2018 کے الیکشن میں محنت رنگ لے آئی اور رانا صاحب ایم پی اے منتخب ھو گئے چوھدری عثمان صاحب پی پی 130 کی جانی پہچانی سیاسی سماجی شخصیت ھیں اور کافی اثرورسوخ رکھتے ھیں انتہائی ملنسار شخص ھیں میں نے ایک بار ان سے پوچھا کہ چیمہ صاحب ھر بندہ اپنے کوئی نہ کوئی ذاتی مفاد کے لیے سیاستدانوں سے اٹیچ ھوتا ھے آپ کو کیا مفاد ھے جب کہ آپ تو خود اتنے بڑے بزنس مین ھیں لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے آپ کے پاس آتے ھیں کہنے لگے کہ مجھے کوئی ذاتی مفاد نہیں ھے مجھے اللہ نے سب کچھ عنايت فرمایا ھے بس اگر کسی غریب کا کام میری وجہ سے ھو جاۓ تو دل کو سکون ملتا ھے چیمہ صاحب کو واقعی اللہ پاک نے
بے پناہ عزت شہرت دولت دی ھے لیکن میں نے دیکھا کہ ملاقات کے لیے آۓ ھوۓ لوگوں کو اپنے ھاتھ سے چاۓ بوتل پیش کر رھے ھوتے ھیں اللہ پاک نے چیمہ صاحب کو دل بھی بڑا دیا ھے لوگوں کی فلاح پہ خرچ کرنا ان کی خاص خوبی ھے اور معاشرے کے معاشی مسائل کے حل پہ خاص توجہ دیتے ھیں میں نے رانا صاحب کے دو الیکشن بہت قریب سے دیکھے ھیں مشاھدہ کیا ھے رانا صاحب کا الیکشن چیمہ صاحب نے اپنا الیکشن بنا کے لڑا محنت بھی کی اور ھر طرح کی سپورٹ بھی ھر اینگل سے رانا صاحب کے تمام قریبی لوگوں میں سے عثمان قدیر چیمہ ایک بہترین اور بااعتماد انسان ھیں ان کو چیئرمینی کا لالچ ھے نہ کس اور بڑے عہدے کا اخلاص کے ساتھ گروپ کو سپورٹ کر رھے ھیں اور رانا صاحب کے ساتھ عوام کے دکھ سکھ میں شامل رھتے ھیں اور ھر وقت رانا صاحب کی آواز پر لبیک کہتے ھیں چیمہ صاحب کا کہنا ھے رانا شہباز خاں میرے بھائی ھے ھر وقت ان کے ساتھ ھوں اور ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سب کچھ رانا شہباز احمد خاں ہی کا ھے اور آئندہ بھی رانا صاحب اور صاحبزادہ محبوب سلطان کے ساتھ کھڑے ھیں عثمان قدیر صاحب سلام پیش کرتا ھوں آپ کی گروپ میں وفاؤں کو نا اپوزیشن کا ڈر اور نا اقتدار کی حواس سیاسی لیڈران کے نزدیک ایسے بے لوث انسان بہت ھی کم نظر آتے ھیں چیمہ صاحب کے چچا 2013 میں اقتدار گروپ یعنی سیال گروپ کی بہت ھی اھم شخصیات میں شامل تھے لیکن عثمان چیمہ نے پانچ سالہ اپوزیشن گزاری کیوں کہ دوست تو دوست ھی ھوتا ھے زوال میں ھو یا عروج پہ اپوزیشن میں ھو یا اقتدار میں،
چوھدری صاحب میں خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ھوا ھے اس لیے اکثر غریب لوگ اور مڈل کلاس لوگ چیمہ صاحب کے پاس اپنے مسائل لے کر آتے ھیں چیمہ صاحب بھی دن رات عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں ھیں چیمہ صاحب رانا شہباز احمد خاں کے جہانگیر ترین ھیں نا عہدے کی ضرورت نا کوئی اور مفاد ، دن ھو یا رات ھر وقت رانا صاحب کو لبیک کہتے ھیں جتنی قربانی عثمان چیمہ صاحب دیتےھیں کوئی نہیں دے سکتا نا کسی کے بس کی بات ھے کچھ لوگ احساس کمتری کا شکار ھیں ان سے کہوں گا کہ وہ چیمہ صاحب کا طرز عمل اپنائیں تو عوام میں مقبول ھو جائیں گے عوامی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں وقت دیں عوام کی فلاح روزگار تعلیم پہ خرچ کریں دن رات گروپ لیڈران کی مقبولیت میں اضافے کے لیے کام کریں اپنے اپنے ذاتی مفاد یا برادری ازم کو چھوڑ کر پورے حلقہ کے عوام کے مفاد پہ توجہ دیں آخر میں یہی کہوں گا کہ عثمان چیمہ صاحب اگر ھر سیاستدان کو آپ جیسے مخلص باوفا بے لوث قربانی کا جذبہ رکھنے والے لوگ مل جائیں تو ان کو اپنی جیت کے لیے کمپین کرنے کی ضرورت ھی نہیں پڑے گی اور ایم این اے صاحب اور ایم پی اے صاحب کے تمام قریبی سیاسی شخصیات سے گزارش ھے کہ وہ چوھدری عثمان قدیر چیمہ صاحب کا طرزعمل اپنائیں تاکہ آئندہ کے لیے لیڈران کی جیت کا سہرا آپ لوگوں کے سروں پہ سجے دعا ھے کہ اللہ پاک بڑے دل والے عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے
بے لوث چوھدری عثمان قدیر چیمہ کی عمر عمل علم عزت اور رزق میں بے پناہ اضافہ عطا فرماۓ اور دعا ھے کہ ان کو دشمنوں مخالفوں کے شر سے محفوظ فرماۓ(آمین)
اھل نظر کے ذوق کے لیے چیمہ صاحب

آج کی رات بھی ممکن ھے نا سو سکوتم
بات پھر آئی ھے نیندوں کو اڑانے والی