گڑھ مہاراجہ قلبی سکون کیلیے اولیاءاللہ سے تعلق مضبوط اور انکی صحبت اختیار کی جائے۔۔پیر عمر قریشی کا روحانی اجتماع سے خطاب۔

0
166

قلبی سکون کیلیے اولیاءاللہ سے تعلق مضبوط اور انکی صحبت اختیار کی جائے۔۔پیر عمر قریشی کا روحانی اجتماع سے خطاب۔۔
گڑھ مہاراجہ (تازہ ترین سلطان نیوز)جامع مسجد اہل سنت والجماعت عباس پور گڑھ مہاراجہ میں روحانی اجتماع سے خطاب میں پیر محمد عمر قریشی نے کہا کہ دلوں کا سکون دنیا سے وابسطہ سہولیات میں نہیں۔کرڑوں مالیت کی جائیداد کے حامل بھی پریشان و حیران اور سکھ کی نیند سے کوسوں کو دور رہتا ہے۔او لوگو سن لو کہ بے شک قلوب کا اطمینان اللہ تعالی کے ذکر اور دین اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔۔موت و حیات کا خالق اللہ تعالی ہے اور مرنے کے بعد دوبارہ زندگی کا عقیدہ ایمانیات کا بنیادی رکن ہے۔۔دنیا میں حرص تکبر شہوت اور میل جول کے برے خصائل سے بچ کراور اولیاءاللہ کی صحبت اختیار کرکے اور صالحین سے ےتعلق سے دلوں کا سکون ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ امتیاز شیخ