جھنگ:۔ورلڈ اسلامک سپیکرز انٹٹی کے زیراہتمام نواں سالانہ ہفت روزہ فن خطابت کورس کا اج سے آغاز

0
111

جھنگ:۔ورلڈ اسلامک سپیکرز انٹٹی کے زیراہتمام نواں سالانہ ہفت روزہ فن خطابت کورس کا انعقاد حضرت مولانا معاویہ اعظم ایم پی اے جھنگ کی سربراہی میں مسجد حق نواز جھنگوی شہیدرح جھنگ صدر میں آج سے شروع

جھنگ:(سلطان نیوز )ورلڈ اسلامک سپیکرز انٹٹی کے زیراہتمام نواں سالانہ ہفت روزہ فن خطابت کورس کا انعقاد حضرت مولانا معاویہ اعظم ایم پی اے جھنگ کی سربراہی میں مسجد حق نواز جھنگوی شہیدرح جھنگ صدر میں آج سے جاری.
تفصیلات کے مطابق فن خطابت کورس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اس مرتبہ نویں سیشن کا آغاز کیا گیا ہے اور اب تک 1000 سے زائد طلباء اس کورس سے مستفید ہوچکے ہیں جس کی مدت ایک ہفتہ ہوتی ہے میٹرک یا درجہ رابعہ کے طلباء پورے ملک سے حصہ لیتے ہیں.
میڈیاں کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران مفتی عبدالرحمن مدنی کا کہنا تھا کہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک لیکچرز ہوتے ہیں جو کہ نامور پروفیسرز وعالم دیتے ہیں اس کے بعد پریکٹس کا عمل شروع ہوتا ہے ہمارا مقصد ہیں کہ طلباء کو بتایا جائے کہ خطابت کیا ہوتی ہے اس کے کتنے حصے ہوتے ہیں اور تقریر کرنے کے کیا اصول ہوتے ہیں تقریر کرتے وقت آپ کے چہرے کے تاثرات کیسے ہونے چاہیئے آپ کے الفاظ کا چناؤ کیسا ہونا چاہیئے تاکہ وہ مکمل ٹریننگ حاصل کرکے اپنے ملک کے لئے اپنے مذہب کے لئے فائدہ مند ہوں سود مند ہوں وہ حق بات سنیں اور آگے پہنچائے ہمیں دیکھا دیکھی اب ملک میں کئی دوسرے اضلاع میں بھی اس پر کام شروع کیا جا چکا ہے.

رپورٹ علی رحمان انصاری جھنگ