سلطان باہو، نوجوانوں کو قرآن وسنت کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا، اسلام امن وسلامتی کا دین متین ہے اور عالمی قوتیں اسلامی فوبیا کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا شکار نہ بنائیں، صاحبزادہ سلطان احمد علی کا سالانہ میلادمصطفٰی اور حق باہو کانفرنس سے خطاب،مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
251

سلطان باہو، (تازہ ترین سلطان نیوز)دربا سلطان باہو پراصلاحی جماعت وتنظیم العارفین پاکستان کے زیر اہتمام سولہویں سالانہ میلادمصطفٰی اور حق باہو کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ اسلامی اور مصطفوی انقلاب کیلیے نوجوان طبقہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس کیلیے نوجوانوں کو قرآن وسنت کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین متین ہے اور عالمی قوتیں اسلامی فوبیا کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا شکار نہ بنائیں۔تنظیم العارفین کے زیرنگرانی نیوزی لینڈ کی مسجد میں مسلم شہداءسے اظہار یکجہتی کیلیے بیس ہزار سے زائد افراد سفیدلباس میں النور مسجد ماڈل ایک تخلیقی جد وجہدکی عمدہ مثال اور پیغام ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیاءاللہ اور بلخصوص سلطان العارفین برہان الواصلین سلطان باہو کی تعلیمات عشق و محبت کی محور ہیں۔ کانفرنس کی صدارت سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی۔کانفرنس میں خصوصی شرکت وفاقی وزراء صاحبزادہ محبوب سلطان ،محمحد عمر ایوب ،پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد امیر سلطان سمیت متعدد ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔کانفرنس سے میاں ضیاءالدین اور صوفی اللہ دتہ قادری ودیگرز نے خطاب کیا۔اس موقع سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

رپورٹ؛ امتیاز شیخ/محمدعمرفاروق/ٹیم سلطان نیوز