معاشرے کی ترقی کا سفر حصول علم کے بغیر ممکن نہیں: ڈاکٹر عدیل حسن

0
154

معاشرے کی ترقی کا سفر حصول علم کے بغیر نا ممکن نہیں: ڈاکٹر عدیل حسن

گڑھ مہاراجہ( تازہ ترین سلطان نیوز)کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار اس معاشرے کے افراد کی علمی سطح پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے نوجوان اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدیل حسن نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گڑھ موڑ میں منعقدہ “ترغیب تعلیم سیمینار” میں کیا۔ کالج کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہاگر ہم مملکت خداداد پاکستان کو ترقی کی راہ پر لگانا چاہتے ہیں تو ہم میں سے ہر باشعور فرد کو تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ جس طرح سری لنکا جیسی پسماندہ قوم کے نعرہ “Each One: Teach One” نے مختصر عرصہ میں ملک کی شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا تو ہمیں بھی چاہئے کہ بحیثیت پاکستانی، اپنی اس قومی ذمہ داری کو ادا کریں۔ سیمینار میں کالج کے پرنسپل پروفیسر علی عباس شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو قائدانہ صلاحیتوں کے نکھار کیلئے انہیں اعتماد دینا ہو گا۔ اور اسی کی ایک کڑی آج کا سیمینار ہے۔

رپورٹ محمد عباس کربلائی گڑھ مہاراجہ