سیالکوٹ ضلع بھر کےسرکاری ہسپتال نااہل اور عطائی ڈاکٹروں کے زیر عتاب ،ریشیا اور چائنہ سے ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے مریضوں سے ناروا سلوک اور علاج میں غفلت شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

0
107

سیالکوٹ ضلع بھر کےسرکاری ہسپتال نااہل اور عطائی ڈاکٹروں کے زیر عتاب ،ریشیا اور چائنہ سے ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے مریضوں سے ناروا سلوک اور علاج میں غفلت شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

سیالکوٹ( سلطان نیوز) ضلع بھر کےسرکاری ہسپتال نااہل اور عطائی ڈاکٹروں کے زیر عتاب ،ریشیا اور چائنہ سے ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے مریضوں سے ناروا سلوک اور علاج میں غفلت شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں ، سرکاری ہسپتالوں میں تعینات عطائی ڈاکٹر مسیحا کم غنڈے زیادہ نظر آنے لگے ۔عطائی ڈاکٹروں نے مقدس پیشے کو کاروبار بنا لیا ناتجربہ کاری سے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے سنئیر ڈاکٹر بھی ان کے آگے بے بس ہو گے ،آئے روز ہسپتالوں میں اپنے من مرضی کے مطالبات کی منظوری کے لئے ہسپتالوں میں ہڑتال کرکے انتظامیہ اور حکومت سے اپنے ناجائز مطالبات پورے کروانے کے دبائو ڈالا جاتاہے سیالکوٹ کے باسیوں نے ایسے عطائی اور غنڈہ گرد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ہڑتال کے باعث مریض ذلیل خوار ہو جاتے ہیں جبکہ عطائی ڈاکٹر نہ صرف اپنے عزائم میں کامیاب ہو جاتے ہیں ملکہ عوام کے پیسوں پر بھی خوب ہاتھ صاف کر رہے ہیں پرائیویٹ کلینک کی آڑ میں دھندہ بھی عروج پر ہے

رپورٹ رانا عاشق علی