ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمن کی ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی کے ہمراہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری

0
97

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمن کی ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی کے ہمراہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری

جھنگ(سلطان نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمن نے ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی کے ہمراہ عوام کوانصاف کی فراہمی اور شہریوں کے مسائل اولین ترجیح پر حل کرنے کے لئے شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ASP میڈم ماہم، پولیس افسران اور سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب “انصاف عوام کی دہلیز پر “کے مطابق کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ آپ کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیاجائے گا ۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کئے جن کے حل کے لئے DPO جھنگ اور DC جھنگ نے فوری احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او جھنگ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام DPOs اپنے اپنے اضلاع میں ہر جمعہ کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں ، اس سے شہریوں کی داد رسی بر وقت اور باآسانی ہو رہی ہے ، شہری اپنے کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے مجھ سے مل سکتے ہیں ، میرے دروازے ہر وقت شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔پولیس امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افرادکے خاتمہ کے لئے ہروقت کوشاں ہے تاہم عوام کے تعاون کے بغیر مجرموں اور شرپسند عناصر کامحاسبہ مشکل عمل ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے مکمل تعاون کریں ۔

رپورٹ ملک زاہد اقبال بیوروچیف شور کوٹ