جھنگ پٹرولنگ پولیس بہترین ڈیوٹی سر انجام دے گی جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیںڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ محمد مظہر فاروق

0
71

جھنگ پٹرولنگ پولیس بہترین ڈیوٹی سر انجام دے گی جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیںڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ محمد مظہر فاروق
جھنگ (سلطان نیوز)ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ محمد مظہر فاروق سدھانہ کی زیر صدارت ایک اجلاس پولیس لائن جھنگ میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکمانہ کارکردگی سے متعلق امورزیر بحث آئے اجلاس میں تمام انچارج صاحبان پٹرولنگ پوسٹس نے شرکت کی اس موقع پر ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ماہ مارچ کے دوران ضلع کی تمام شاہرات پر پٹرولنگ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 4 اشتہاری مجرمان اور 1 عدالتی مفرور کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا اس کے علاوہ 112 جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرایا گیا 3454 مشکوک موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کا اعادہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد سے آزما ہونے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ وارآنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پٹرولنگ پولیس بہترین ڈیوٹی سر انجام دے گی جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں
رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ