ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی فروشوں کے خلاف کاروائی شراب فروش گرفتار مقدمہ درج

0
99

ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی فروشوں کے خلاف کاروائی شراب فروش گرفتار مقدمہ درج

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سلطان نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔منشیات کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران SHO تھانہ صدر ٹوبہ انسپکٹر محمد اختر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے افضل یونس ولد یونس مسیح قوم عیسائی سکنہ کرسچن کالونی لطیف ہائی سکول روڈ ٹوبہ کو اشرف پٹرولیم ٹوبہ گوجرہ روڈسے گرفتار کیا جس سے رکشہ نمبریTSK/9174میں سے ایک بورا جس میں 90 عدد سیل شدہ پونڈے شراب برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے بند حوالات کروایا گیا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ اس سے پہلے SHOصدر ٹوبہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم کو بس سٹاپ ریلوے پھاٹک 287ج ب گوجرہ روڈ سے گرفتا ر کیا جس کے قبضہ سے 2کلو 100گرام چرس معہ رقم بکری برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیاتھا۔

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ