چنیوٹ ووڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

0
81

چنیوٹ ووڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

چنیوٹ (سلطان نیوز) ووڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب کا اہتمام کیا گیا, نو منتخب صدر چنیوٹ وڈ ماسٹر ایسوسی ایشن چوہدری عالمگیر منیر اور جنرل سیکرٹری کے لئے طاہر پرجھہ نے حلف اٹھایا, صدر انجمن تاجران چنیوٹ حاجی جمیل فخری نے تمام نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا جس میں چنیوٹ کی اعلیٰ شخصیت نے شرکت کی جن میں اے سی چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، چیرمین ضلع کونسل ثقلین سجنکا ، چیرمین بلدیہ مہر خالد ، وائس چیرمین حاجی زائد ، صدر بار جعفر حسین جعفری ، جنرل سیکرٹری بار چوہدری شاہد یعقوب ، صدر پریس کلب چوہدری شاہد محمود ، جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال ٹیپو ، سابقہ صدر بار سید اظہر حسین شاہ ، اے ڈی ڈاکٹر سید محمد ر ضا شاہ ، سید علی رضا شاہ ہاوسز صدر اسلام آباد ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اصغر علی جٹ کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیت نے بھرپور شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی

رپورٹ امتیاز شیخ