ٹانک : غربت اور قرض سے تنگ شخص نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ، 5 افراد موت کا لقمہ بن گے

0
181

ڈیرہ اسماعیل خان
ٹانک : غربت اور قرض سے تنگ شخص نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ، 5 افراد موت کا لقمہ بن گے

تفصیلات کے مطابق ٹانک شہر کے محلہ قاضیانوالہ میں سید رسول نامی شہری نے قرض خواہوں اور بے روزگاری سے تنگ آکر محو خواب اپنی پوری فیملی پر فائرنگ کربکے بیوی اور بچوں سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا جب کہ ایک بیٹی اور بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک لایا گیا ہے تاہم ڈی ایچ کیو اسپتال میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث زخمی بہن بھائی کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ ریفر کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ٹانک کے محلہ قاضیانوالہ کا رہائشی سید رسول پیشے کے لحاظ سے جیولر تھا لیکن روزگار نہ ہونے اور لاکھوں روپے قرض پڑنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کی وجہ سے انتہائی اقدام اٹھایا اور محو خواب اہلیہ مسماتہ حلیمہ بی بی 15 سالہ بیٹی کرن اور 13 سالہ عمیرہ بی بی 18 سالہ بیٹے سلیمان ، 20 سالہ ثوبیہ 13 سالہ عمیرہ اور 11 سالہ عثمان پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی فائرنگ کے نتیجے میں عمیرہ اور عثمان شدید زخمی ہو گئے جبکہ خاندان کے دیگر تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
رپورٹ
راجہ وسیم عباس سٹاف رپورٹر سلطان نیوز