ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایچ او تھانہ صدر کی کارروائی 2 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار

0
176

ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایچ او تھانہ صدر کی کارروائی 2 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ معہ پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (تازہ ترین سلطان نیوز) ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ انسپکٹر اختر سعید معہ پولیس ملازمان نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم ولد رحمت علی قوم جٹ سکنہ 288 ج ب کو بس سٹاپ ریلوے پھاٹک چک 287 ج ب گوجرہ روڈ سے گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2 کلو 100 گرام چرس مع رقم بکری برآمد ہوئی ،
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔۔ برآمدہ چرس و رقم بکری کو قبضہ پولیس میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے بند حوالات تھانہ کروایا گیا ہے

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیورو چیف