احمدپورسیال ۔گرداوری کاشت میں پٹواریوں کی گھوسٹ انٹریاں رانا امتیاز احمد کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

0
132

احمدپورسیال ۔گرداوری کاشت میں پٹواریوں کی گھوسٹ انٹریاں
رانا امتیاز احمد کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
احمدپورسیال سیاسی و سماجی شخصیت رانا امتیاز احمد کی اعلی حکام کو دی گئی درخواست کے مطابق تھانہ احمدپورسیال کے تمام پٹواری صاحبان نے گرداوری میں ہیر پھیر کیا ہے کہیں اور رقبہ مالکان کی غلطی اور کہیں ولدیت غلط غلط کی ہے اے کی رقبہ مالکان مزار اور ٹھیکیدار ان کے نام کی ہے جناب والا پٹواری کی کی ہوئی لسٹ لینڈ ریکارڈ سے ٹیلی کیا جائے پٹواری صاحبان نے پرانے ریکارڈ کو آگے منتقل کردیا ہے جب کہ کچھ لوگ فوت ہوچکے ہیں اور کچھ کے دوران تبدیل ہوچکے ہیں لیکن گرداوری صاحب کا ریکارڈ کے مطابق چل رہی ہے جس کی وجہ سے پچھلے سالوں میں کافی فسادات اور لڑائی جھگڑے ہو چکے ہیں مہربانی کرکے احمدپورسیال کے اصل زرعی مالکان کو صحیح باردانہ تقسیم کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کی حق تلفی نہ ہو میڈل مینوں اور بیوپاریوں کی مداخلت کو روکا جائے حکومت کا اعلان پائی پائی گندم خرید کرنے کا ہے اگر احمدپورسیال اصل کاشتکار کو باردانہ نہ ملا تو جلد تو اس کے زمہ دار اسٹسٹ کمشنر اور تحصیلدار احمدپورسیال ہونگے
تفصیلات درج ذیل ہیں عیسی والہ شمالی جنوبی 3100کنال ہے مگر پٹواری صاحبان نے 2700کنال پر کاشت ڈال دی ہے ،سڑک،مکانات اور دیگر عمارات موجود ہیں موضع چاریاری کل رقبہ6547 کنال اور کاشت رقبہ6118 کنال مکانات ،سڑکیں اور دیگر عمارات بھی ہیں۔موضع سیال فقیرکل رقبہ6882 ،کاشت رقبہ 6100 کنال ہے مکانات ،سڑکیں اور دیگر عمارات بھی موجود ہیں سرکل تھانہ احمد پور سیال میں پٹواری حضرات نے من مانی کرکے زمینداروں کا استحصال کیا ہے۔نئی فہرست مرتب ہی نہی کیں بلکہ پرانی فہرستوں کو ہی گرداوری کاشت کو کمپیوٹر سیکشن بھیج دیا ہے ۔جوکہ سراسر ظلم ہے گرداوری کاشت درست کرائی جائے کاشت کاروں ،ٹھیکیداروں کو رقبہ کے مطابق گرداوری دی جائے۔ڈی سی او جھنگ ،ڈی جی خوراک ،صوبائی وزیر خوراک و زراعت اس ظلم و زیادتی پر ایکشن لیں ۰افسران بالا کسی ایمان دار افسر سے انکوائری کراکر انصاف دیں
رپورٹ
متین قیصر ندیم سٹاف رپورٹر سلطان نیوز