ڈسکہ. 15جون سے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم کردیا جائے گا جبکہ ضلع میں 24 فلڈریلیف کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز محکمہ ایری گیشن کے مقامی حکام کے ساتھ اپنی اپنی تحصیلوں میں بہنے والے ندی نالوں کے پشتوں، بندھوں کا تفصیلی جائزہ لیں اور جہاں سے دریا اور برساتی نالوں کے بندھ اور پشتے کمزور ہیں ان کو مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر

0
155

ڈسکہ. 15جون سے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم کردیا جائے گا جبکہ ضلع میں 24 فلڈریلیف کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز محکمہ ایری گیشن کے مقامی حکام کے ساتھ اپنی اپنی تحصیلوں میں بہنے والے ندی نالوں کے پشتوں، بندھوں کا تفصیلی جائزہ لیں اور جہاں سے دریا اور برساتی نالوں کے بندھ اور پشتے کمزور ہیں ان کو مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائی
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر

ڈسکہ. (تازہ ترین سلطان نیوز) 15جون سے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم کردیا جائے گا جبکہ ضلع میں 24 فلڈریلیف کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز محکمہ ایری گیشن کے مقامی حکام کے ساتھ اپنی اپنی تحصیلوں میں بہنے والے ندی نالوں کے پشتوں، بندھوں کا تفصیلی جائزہ لیں اور جہاں سے دریا اور برساتی نالوں کے بندھ اور پشتے کمزور ہیں ان کو مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائی
ڈسکہ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی پیشگی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعدیہ مہر، اے سی سیالکوٹ سعید احمد منج، اے سی ڈسکہ وقار اکبر چیمہ ، اے سی پسرور طیب طاہر، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، سی ای او مونسپل کارپوریشن ہاشم رضا، سی ای او ضلعی ہیلتھ اتھارٹی رانا لیاقت علی ، کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے ماجد خان، ایکسین ایری گیشن شبیر احمد، ایکسین ضلع کونسل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خلیل احمد کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں ، ایگری کلچرل اور ریونیو کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے سربراہان اربن علاقوں میں سیور لائنوں اور آبی گذر گاہوں کو کوڑا کرکٹ اور تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں۔ انہوں نے سی ای او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو ہدایت کہ نالہ بھیڈ کے دونوں پشتوں پر اگی ہوئے کائی اور جنگلی پودوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے اور نالہ کے پشتوں کو کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جائے ۔ ڈی سی سیالکوٹ نے محکمہ ایری گیشن کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ نالہ پلکھو پر چٹی شیخاں میں پل کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے اے ڈی سی ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ نالہ پلکھو کے توسیعی منصوبے کی را ہ میں حائل بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کیلئے گیپکو کے حکام کو خط لکھیں جبکہ اے سی سیالکوٹ آئندہ چند روز میں کھمبوں کو منتقل کروا کے رپورٹ پیش کریں ۔ ڈی سی سیالکوٹ نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ نالہ ایک اور نالہ پلکھو کے توسیعی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ ڈی سی سیالکوٹ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ جامع فلڈ پلان تشکیل دیں اورملازمین کی رئیل ٹائم ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ڈسپوزل اسٹیشنوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس کو چالو حالت میں رکھا جائے ۔ ڈی سی نے فلڈ ریلیف کیمپوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی فلڈ ریلیف کیمپس کا جائزہ لے گی اور وہاں پر کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کرے گی جن کے حل کیلئے بروقت موثر اقدامات کئے جا سکیں

رپورٹ رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ