چونڈہ اپنے علاقے کے محروم طبقے کے لوگوں کو انصاف کی مفت فراہمی کے لئے جدوجہد کروں گا ۔۔۔عثمان غنی باجوہ ایڈووکیٹ

0
83

چونڈہ اپنے علاقے کے محروم طبقے کے لوگوں کو انصاف کی مفت فراہمی کے لئے جدوجہد کروں گا ۔۔۔عثمان غنی باجوہ ایڈووکیٹ

چونڈہ (سلطان نیوز )شہدا کی سرزمین چونڈہ کے نواحی گاوں وچھوکے کےہونہار طالب علم چوہدری عثمان غنی باجوہ ایڈووکیٹ نے اس سال ایل ایل بی کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کی تقریب پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی جہاں پر مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان جناب آصف سعید خان کھوسہ اورجسٹس عمر عطابندیال نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں اسناد تقسیم کیں . عثمان غنی باجوہ ایڈووکیٹ نےمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقے کے محروم طبقے کے لوگوں کو انصاف کی مفت فراہمی کے لیے جدوجہد کروں گا. اور میری خواہش ہے کہ میں بھی مستقبل میں جج بن کر اپنے والدین کی خواہش پوری کروں.. علاقے کی نامور شخصیات سابق جنرل سیکرٹری پسرور بارعرفان گوندل ایڈووکیٹ, نامورقانون دان شہزاد بسراء ایڈووکیٹ اور توصیف باجوہ ایڈووکیٹ نے عثمان غنی باجوہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ہمارے علاقے کے لیے اعزاز ہے اور نوجوان نسل کے لیےعثمان غنی ایک رول ماڈل ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی.
رپورٹ نوید حسین نمائندہ خصوصی پسرور