گڑھ مہاراجہ بزم اجباب قلم پاکستان گڑھ موڑ کے زیر اہتمام معراج النبی وکاتب وحی منقبتی مشاعرہ کا انعقاد

0
110

گڑھ مہاراجہ بزم اجباب قلم پاکستان گڑھ موڑ کے زیر اہتمام معراج النبی وکاتب وحی منقبتی مشاعرہ کا انعقاد
گڑھ مہاراجہ ( سلطان نیوز)بزم اجباب قلم پاکستان گڑھ موڑ کے زیر اہتمام منقبتی مشاعرہ زیرصدارت حافظ عبدالستار انصاری صدر اہل سنت والجماعت ہوا ۔مہمان خصوصی پنجاب اسمبلی کے پالیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان،مہمان اعزاز عثمان قدیر چیمہ تھے۔۔رہنماء بزم اجباب قلم شیخ امتیاز احمد رحمانی اور محمد ممتازفاروقی نے خطاب میں کہا کہ قوم کی نظریاتی اور عقائد کی رہنمائی اور پختگی کیلیے بزم سخن کی محافل اور تقاریب کا انعقاد حالات کا تقاضا ہے قوم کو بےراہ روی اور غلط راستوں سے بچانے کیلیے سیدنا حسان بن ثابت کا پیروکا بنانا ہوگا۔۔منقبتی مشاعرہ سے لوگوں کو اچھی تفریح اور اجروثواب سے بھرپور محفل میسر ہوئی۔معروف شعرا کرام میں استاد الشعرا مہر محمد ریاض سیال،محمدارشدقاسمی،محمد صدیق طارق،عمر جرار احمد پوری ،ذوالکفل طاہر،مولانا غلام مرتضٰی اور رائے انصر صدیقی ودیگر شعرا نے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام و اہل بیت عظام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔اور بھرپور داد سمیٹی۔لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر بزم قلم محمد قاسم فاروق نے ایسے مشاعروں کو صحت مند سرگرمی قراردیا۔

رپورٹ محمد عمر فاروق میو سٹاف رپورٹر سلطان نیوز 03039629987