ریسکیورز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے تیار ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر۔

0
124

ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ لیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز )ریسکیورز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے تیار ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میا ں فراز منیر کی زیرنگرانی فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔فٹنس ٹیسٹ میں دوڑ ،پش اپ،سٹ اپ اور BMIشامل ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے خو د کو تیار کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر تما م ریسکیورزکا فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر ما ہ منعقد کیا جائے گا۔تاکہ ریسکیورز کی پرفارمنس کو بہتر بنایا جا سکے اورریسکیو 1122حسب روایت ہر قسم کے حادثات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیورو چیف