25 رجب یوم شہادت حضرت امام موسی’ کاظم تحریر سید الیاس حیدر کاظمی

0
158

25 رجب یوم شہادت حضرت امام موسی’ کاظم
تحریر سید الیاس حیدر کاظمی

25 رجب یوم شہادت حضرت امام موسی’ کاظم علیہ سلام ۔حضرت امام موسی’ کاظم علیہ سلام ساتویں امام اور سلسلہ عصمت کی نوی کڑی ہیں ۔آپکے والد ماجد حضرت امام جعفرصادق ع اور والدہ ماجدہ جناب حمیدہ خاتون تھیں ۔حضرت امام موسی کاظم بن جعفرصادق 7صفر 128 ہجری بمطابق 745ء10نومبر یوم شنبہ بقمام ابوا میں جو مکہ اور مدینہ کے درمیان واقع ہے دنیا پہ ظہور فرمایا ۔اسم گرامی کنیت القاب ۔آپکے والد ماجد حضرت امام جعفر صادق ع نے خداوند عالم کے معتین کردہ نام موسی’ سے موسوم کیا آپکی کنیت ابوالحسن ابوابراہیم ابوعبداللہ اور آپکے القاب کاظم عبدصالح باب الحوائج وغیرہ شہرت عامہ کاظم کو ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ آپ بدسلوک کے ساتھ بھی احسان کرتے اور ستانے والے کو معاف فرماتے۔بڑے حلیم بردبار اور اپنے پر ظلم کرنے والےکو معاف کردیا کرتے تھے آپ جملہ صفات حسنہ سے بھرپورتھے آپ دنیاکی تمام زبانیں جانتے تھے آپ دنیا کے عابدوں سے سب بڑے عبادت گزار سب سے بڑے عالم اور سخی تھے ۔آپ عبادات وطاعات میں مشہور زمانہ اور معجزات میں مشہور کائنات تھے ۔علامہ واعظ کاشفی لکھتے ہیں کہ آپ عابدترین اہل زمانہ اور کریم ترین اہل عالم تھے آپکے فضائل و معجزات بے شمار ہیں ۔
ہارون رشید کی حکومت میں امام موسی کاظم کو روضہ رسول صلعم پہ نماز پڑھتے گرفتار کرلیا گیا آپکو نماز بھی تمام نہ کرنے دی گی ۔بغداد میں لاکر قید کردیا ۔ہارون رشید کے حکم پہ سندی بن شاہک نے زہر دے دیا آپکی شہادت بتاریخ 25 رجب 183ہجری یوم جعمہ واقع ہوئی آپ نے چودہ برس ہارون رشید کے قید خانہ میں گزارے ۔
مولا پہ انہتاے اسیری گزر گئی
زندان میں جوانی وپیری گزرگئی

تحریر سید الیاس حیدرکاظمی