جھنگ پنجاب سپورٹس بورڈاور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کی جانب سے منعقدہ اِنٹر ڈویژن پنجاب آرچری چیمپئن شپ میں چیمپئین کا سہرا فیصل آباد ڈویژن کے نام تاہم چھ گولڈ میڈلز میں سے پانچ جھنگ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حاصل کئے

0
104

جھنگ پنجاب سپورٹس بورڈاور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کی جانب سے منعقدہ اِنٹر ڈویژن پنجاب آرچری چیمپئن شپ میں چیمپئین کا سہرا فیصل آباد ڈویژن کے نام تاہم چھ گولڈ میڈلز میں سے پانچ جھنگ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حاصل کئے

جھنگ (سلطان نیوز) پنجاب سپورٹس بورڈاور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کی جانب سے منعقدہ اِنٹر ڈویژن پنجاب آرچری چیمپئن شپ میں چیمپئین کا سہرا فیصل آباد ڈویژن کے نام تاہم چھ گولڈ میڈلز میں سے پانچ جھنگ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حاصل کئے۔تفصیلات کے مطابق چیمپئین شپ میں صوبہ پنجاب کی9 ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔انٹر ڈویژن مُقابلوں میں بوائز کیٹیگری میں فیصل آباد نے پَہلی پوزیشن، سرگودھا نے دوسری پوزیشن جبکہ گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کیٹیگری میں فیصل آباد نے پہلی پوزیشن ،بہاولپور نے دوسری پوزیشن ،گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح 30 میٹر بوائز انفرادی مقابلوں میں ذیشان ایوب جھنگ(فیصل آباد) نے پہلی پوزیشن، عبدالرحمن عارف جھنگ (فیصل آباد) نے دوسری، ضیاء الرحمن سرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ30 میٹر گرلز انفرادی مقابلوں میں سعدیہ بی بی جھنگ (فیصل آباد) نے پہلی پوزیشن، اقراء فاروق جھنگ (فیصل آباد) نے دوسری پوزیشن ،فِلزاعَلیم گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔70 میٹر بوائز انفرادی مقابلے میں حافظ عبدالرحمان جھنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ادریس مجید گوجرانوالہ نے دوسری پوزیشن جبکہ فہیم رضوان جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔70میٹرگرلز انفرادی مقابلے میں نگہت ناہید لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل، سعدیہ بی بی جھنگ نے دوسری پوزیشن ، اقصٰی نواز راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کر نے والے کھلاڑیوں میں پنجاب آرچری ایسو سی ایشن کے صدر و ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا منظر شاہ فرید، مہمان خصوصی ظَفر اقبال شیخ کمشنر سرگودھا اور مُحترمہ شمیم آفتاب MPA سرگودھا نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نَقدانعامات ، میڈلزاور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ چیمپئین شپ میں چھ میں سے پانچ گولڈ میڈلز حاصل کر کے ڈویژن اور ضلع کا نام روشن کر نے پر ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن، تحصیل سپورٹس آفیسر انیس الرحمن ،چیئر مین بلدیہ شیخ نواز اکرم سمیت سرکاری افسران اور سیاسی راہنماؤں نے کھلاڑیوں اور عالمی تر بیت یافتہ کوچ امان اللہ شان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ