شوگر ملز کے زیر انتظام سوشل ہسپتال کے فنڈز خوردبرد۔ملازمین علاج کی سہولت کیلیے ترسنے لگے تحریر عرفان حیدر سیال جھنگ

0
124

شوگر ملز کے زیر انتظام سوشل ہسپتال کے فنڈز خوردبرد۔ملازمین علاج کی سہولت کیلیے ترسنے لگے
۔۔۔۔۔تحریر عرفان حیدر سیال جھنگ

جھنگ شکرگنج ملز ٹوبہ روڈ کی یونین کے صدر مہر جاوید تھراج اور وائس پریذیڈنٹ مہر افضل سنپال نے ورکر کے علاج میں تاخیر اور سوشل سیکورٹی ہسپتال میں نہ تو مریضوں کے لیے بیڈ ہیں اور نہ دوائیوں کی فراہمی آئے روز فنڈز کا بہانا بنایا جاتا ہے یونین کے نائب صدر مہر افضل سنپال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اسی طرح احتجاج جاری رکھے اور اس کو وسیع پیمانے تک لے جائے گے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی جدید طرز کی اور 24 گھنٹے کے لیے ہونی چاہیے ضلع جھنگ کی سات تحصیلیں ہیں جن میں 20 ہزار ورکر کام کررہیں ان کو رجسٹرڈ کیا جائے جھنگ یونین نے میڈیا کو بتایا کہ مریضوں کو دوائیاں نہیں مہیا کی جاتی اتنا فنڈ آتا ہے آخر وہ کدھر جاتا ہے کرپشن کا بازار گرم ہے سارا فنڈ یہی دفتروں میں خرد برد کر دیا جاتا ہے تمام ورکرز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمام مطالبات پر فی الفور پورا کیا جائے