احمد پور سیال۔ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل پیر عبدالرحمان میں صحت اور صفائی کے لیے اصلاحی ڈرامہ منعقد کیا گیا

0
139

احمد پور سیال۔ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل پیر عبدالرحمان میں صحت اور صفائی کے لیے اصلاحی ڈرامہ منعقد کیا گیا

احمد پور سیال( تازہ ترین سلطان نیوز)…آج لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور unicef کے تعاون سے یونین کونسل پیر عبدالرحمان 76 میںAswa2 منصوبے کے تحت صحت اور صفائی کے لیے اصلاحی ڈرامہ منعقد کیا گیا جس میں مزاحیہ انداز میں بتایا گیا 3 صفائیاں نمبر1 ذاتی صفائی 2گھر کی صفائی 3ماحول کی صفائی حاصل کرنے کے لئے چار گندگیوں کو صحیح طور پر ٹھکانے لگانا ہے انسانی گندگی جانوروں کی گندگی کوڑا کرکٹ کی گندگی جو کہ ایک گھنٹے میں 7 سے 20 بچے ڈائریا کی وجہ سے مرتے ہیں ان کو بچایا جاسکے اور ملک کا ایک سے ڈیڑھ ارب بچایا جاسکے یونین کونسل کے انچارج ایل ایل پی کے آفیسر صفدر علی اور سیکرٹری محمد چراغ چیئرمین جناب مولانا محمد حسن شاہ وائس چیئرمین ساجد حسنین شاہ اور من جملہ کونسلر صاحبان نے بھی لوگوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ گھر گھر لیٹرین بنانے اور ہاتھ صابن سے دھونے کے متعلق ہے اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے یہ اصلاحی ڈرامہ دیکھا اور محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ لیٹرین بنانے ہاتھ دھونے پانی صاف کرنے کا وعدہ کیا اور ملک کو صاف ستھرا اور گرین اینڈکلین رکھنے کا وعدہ کیا

رپورٹ مدثر عباس شاہ سلطان نیوز احمد پور سیال