مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں ڈسکہ مقامی این جی او کے زیر اہتمام ریلی

0
144

مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں ڈسکہ مقامی این جی او کے زیر اہتمام ریلی
ڈسکہ (سلطان نیوز) مقامی این جی او کے زیر اہتمام ریلی مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں دنیا بھر میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرایا جاتا ہے لیکن مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کرنے والوں کو ذہنی مریض قرار دیکر معاملہ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے نیوزی لینڈ میں انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کیا گیا اس سانحہ کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جانا بہت ضروری ہے ان خیالات کااظہار مختلف سماجی مذہبی اور سیاسی رہنماوں نے کیا ۔ سانحہ نیوزی لینڈکے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی کے شرکاءنےخطاب کرتے ہوئے کہا اس واقعہ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے اور کہا کہ سفاک دہشت گرد اور اس کے پس پردہ عناصر نے بے گناہ نہتے اور عبادت میں مصروف مسلمانوں کو شہید کر کے اسلام کے خلاف مغربی تعصب کو ظاہر کر دیا ہے عالم اسلام کو یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا ادراک کر کے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا پاکستانیوں سمیت معصوم لوگوں کا قتل عام قابل مذمت اور قابل گرفت ہے جامع مسجد النور نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی جلد از جلد پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائیں ریلی کے اختتام پر شہدائے نیوزی لینڈ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی
رپورٹ رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ