چوبارہ کے خشک اورریتلے ٹیلوں نےہریالی کی چادراوڑھ لی

0
47

چوبارہ کے خشک اورریتلے ٹیلوں نےہریالی کی چادراوڑھ لی

لیہ (سلطان نیوز)یہ لیہ کا تھل ہے . وہ ریت کے ٹیلے جو خوشاب سے شروع ہوتے ہیں اور نور پور تھل تحصل …ضلع خوشاب سے شروع ہو کر ضلع میانوالی میں ہرنولی کا کچھ حصہ اور وہاں سے ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ سے ہوتا ہوا ضلع جھنگ کے کچھ علاقے اور پٹی بلندہ ضلع بھکر کو چھوڑتا ضلع لیہ میں تحصیل چوبارہ کو ملاتا ہوا ضلع مظفر گڑھ میں اختتام پذیر ہوتا ہے …. لوئر تھل کہلانے والے یہ ریت کے ٹیلے چنے کی فصل کے حوالہ سے مشہور ہیں جہاں کا چنا پورے پاکستان میں جہاں اپنی پہچان بناتا ہے وہاں ملکی معشیت میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے . چار سال بعد بروقت بارشوں نے وہاں کے مکینوں کے چہروں پر رونق لائی اور چنے فصل امسال ان کے لیے معاشی خوشحالی کا سبب بنے گی . انشااللہ .

خصوصی رپورٹ محمد عمر فاروق میو