نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کے وقت مساجد میں فائرنگ۔۔متعدد افراد جاں بحق۔۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی

0
134

نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کے وقت مساجد میں فائرنگ۔۔متعدد افراد جاں بحق۔۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی
کرائسٹ چرچ (تازہ ترین سلطان نیوز ) نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور40سے زیادہ زخمی ہو گئے جب کہ دورے پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور40سے زیادہ زخمی ہو گئے جب کہ وہاں دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی ، حملہ آور کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی کردی ہے جب کہ کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،شہر کے گرجا گھر اور سکول بھی بند کردیئے گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے۔دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔