جھنگ ۔جشن جھنگ 2019ءکے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں حسن قرآت اور نعت رسول مقبولﷺ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا

0
101

جھنگ ۔جشن جھنگ 2019ءکے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں حسن قرآت اور نعت رسول مقبولﷺ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا

جھنگ( سلطان نیوز )جشن جھنگ 2019ءکے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں حسن قرآت اور نعت رسول مقبولﷺ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت لی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا الرحمان تھے جبکہ چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے اس موقع محفل نعت اور حسن قرا¿ت کے مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کئے جس کے مطابق مقابلہ حسن نعت میں کل 13نعت خوانوں نے حصہ لیا جس میں حسن نواز چناب کالج نے پہلی، فیصل منیر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نے دوسری ،علی عثمان حیدر چناب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حسن قرا¿ت کے مقابلہ میں 11قراءنے حصہ لیا جس میں حافظ حسن رضا نے پہلی ،سعدیہ بتول نے دوسرے اور منزا ثمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں جج صاحبان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکردگی کی بنیاد پر نتائج دیئے۔

رپورٹ محمد بلال وڑائچ بیوروچیف جھنگ