ڈسکہ تھانہ صدر طارق آباد میں اندھےقتل کا ملزم گرفتار،

0
129

ڈسکہ تھانہ صدر طارق آباد میں اندھےقتل کا ملزم گرفتار،
ڈسکہ( سلطان نیوز) چند روز قبل تھانہ صدر طارق آباد میں اندھےقتل کا ملزم گرفتار،
ڈسکہ 21۔ 2۔ 2019۔ کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے مسمی محمد عارف ولدمحمد صدیق قوم رحمانی کو قتل کردیا،
جس پر امیر عبداللہ خان نیازی ڈی۔پی۔او۔سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت،شاہد نواز وڑائچ ڈی۔ایس۔پی۔ڈسکہ کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر محمد اختر انچارج ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ ڈسکہ نےاپنی ٹیم کے ہمراہ تمام وسائل وجدید ٹیکنیکی سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم صداقت علی ولد لیاقت علی قوم آرائیں، سکنہ گلوٹیاں خورد مقدمہ نمبر 92/19 جرم 302، ت۔پ۔ کو گرفتار کرلیا،
امیر عبداللہ خان نیازی ڈی،پی،او، سیالکوٹ نے ٹیم کے لئیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا،
رپورٹ رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ