احمدپورسیال:حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری راشد میٹنگ منعقد کی گئی

0
142

احمدپورسیال:حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری راشد میٹنگ منعقد کی گئی

احمدپورسیال: (سلطان نیوز)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری راشد میٹنگ منعقد کی گئی۔جس میں ڈاکٹر حفیظ اللہ خان خالد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احتیاط ہی صحت کی ضامن ہے ۔ اپنے گھروں اور دفاتر کو مچھروں سے محفوظ رکھنے کیلئے دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں اور مچھر مار سپرے باقاعدگی سے کیا جائے۔سوتے وقت مچھر دانی، کوئل اور مچھر مار لوشن استعمال کریں ۔گھر وں میں برتنوں کو خشک کرکے رکھیں اور کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بخار کی صورت میں مفت تشخیص کیلئے فوری طورپرقریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں اور علاج معالجہ کی صورت میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔بعدا زاں انسداد ڈینگی کے لیے تحصیل ڈینگی ایریڈیکیشن کمیٹی بنائی گئی جس کے چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال،جنرل سیکرٹری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمدپورسیال اور ممبران میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس احمدپورسیال،فوکل پرسن ڈاکٹر تنزیل الرحمن،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمدپورسیال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنان)،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،تحصیلدار احمدپورسیال،تحصیل سینٹری انسپکٹر،سی ڈی سی انسپکٹر،انوائرمنٹ انسپکٹر احمدپورسیال شامل ہیں
رپورٹ سیف اللہ صدیقی