احمدپورسیال:اسسٹنٹ کمشنر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد دوکانداروں جرمانے

0
89

احمدپورسیال:اسسٹنٹ کمشنر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد دوکانداروں جرمانے

احمدپورسیال: (سلطان نیوز)اسسٹنٹ کمشنر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد دوکانداروں جرمانے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال چوہدری راشد نے چیف آفیسر خالد محمود قمر کے ساتھ شہر میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے اوراشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک کی اور گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں کو 7000روپے کے موقع پر جرمانے کیے اور ایک دوکاندار کے خلاف FIRدرج کروائی گئی اور تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ گراں فروشوں کو نہیں بخشا جائے گا جو بھی ناجائز قیمت وصول کر ے گا اس کے خلاف ایف آئی آر اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔پبلک نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کے اس اقدام کو بہت سراہا۔
رپورٹ سیف اللہ صدیقی سٹاف رپورٹر سلطان نیوز