ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ نواں لاہور، تھانہ سٹی گوجرہ اور تھانہ صدر گوجرہ کا دورہ تفصیلات جانیئے بشارت علی کرائم رپورٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
70

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ نواں لاہور، تھانہ سٹی گوجرہ اور تھانہ صدر گوجرہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملکر منشیات کے عادی افراد کے لئے Rehablitation سنٹر بنا رہے صادق علی ڈوگر

تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ نواں لاہور، تھانہ سٹی گوجرہ اور تھانہ صدر گوجرہ کا دورہ کیا. دوران وزٹ تھانہ جات میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا. اس موقع پر خالد محمود ڈی ایس پی صدر سرکل گوجرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس ایچ اوز تھانہ نواں لاہور، تھانہ سٹی گوجرہ اور تھانہ صدر گوجرہ کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے. تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ، حوالات کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا اور تھانہ کے تفتیشی افسران سے ملاقات کی. ایس ایچ اوز تھانہ نواں لاہور، تھانہ سٹی گوجرہ اور تھانہ صدر گوجرہ کو زیرتفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا۔ دوران وزٹ ایس ڈی پی او سرکل گوجرہ میں الیکٹرونک، پرنٹ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ ہم نے مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر منشیات فروشی کو انشاء اللہ زیرو کریں گے۔ سکولوں، کالجوں کے گردونواح میں جو منشیات فروشی کر رہے ہیں اور نوجوان نسل کو نشہ اور بے راہ روی کی طرف لیجا رہے ہیں ایسے افراد ہمارا مین ٹارگٹ ہیں جن کو آپ (میڈیا) اور سول سوسائٹی کے تعاون سے جلد ازجلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مزید کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ مل کر منشیات کے عادی افراد کے لئے Rehablitation سنٹر بنا رہے ہیں جہاں پر ان کے علاج کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف ہنر بھی سکھائے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ اس کے علاوہ جرائم کے کنٹرول کے لئے بھی کوشش کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو رہنے کے لئے ایک اچھا ماحول فراہم ہو جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر لیٹ نائٹ اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنارہے ہیں۔ یہ کوشش ہم روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں کرائم کی لہر کو ہم نے کم بھی کیا ہے اسے انشاء اللہ ختم بھی کریں گے.