ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈکیت گینگ گرفتار تفصیلات جانیئے خلیل الرحمٰن ڈپٹی بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
198

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر گوجرہ اظہر خان SI نے معہ پولیس ٹیم ڈکیت گینگ گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلیں۔ ڈی ایس پی گوجرہ خالد محمود خاں نے تھانہ صدر گوجرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر پو لیس گوجرہ نے علاقہ بھر میں ڈکیتی جیسی سنگین وارداتیں کرنے والے دو گروہوں کو گرفتار کرلیا جن میں چک نمبر 95 ج ب کے اوڈھ گینگ کے رمضان، سجاد، عبدالغفار، محمد شریف، محمد عمران، شاہ علی، اقبال محمد بلال شامل ہیں. جبکہ دوسرے ڈکیت گینگ کے ارکا ن میں چک نمبر 342 ج ب کا محمد اقبال، چک نمبر 252 ج ب کا فخر عباس اور چک نمبر 91 ج ب کا محمد عمران شامل ہیں ڈی ایس پی گوجرہ خالد محمود خاں نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکوؤں نے علا قہ میں سنگین وارداتو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر صدر پولیس نے دونو ں گروہوں کا سراغ لگا کر دن رات محنت کرنے کے بعد تمام ڈاکو اراکین کو گرفتار کرلیا. جنہو ں نے متعدد وارداتو ں کا اعتراف بھی کیا ہے مذکورہ گینگ نے چند روز قبل ایک گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے ڈانسرز کو بھی لوٹ لیا تھا مذکورہ ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹی گئی موٹر سائیکلیں اور ہزاروں روپے نقدی کے علاوہ وارداتو ں میں استعمال ہونے والا آ تشیں اسلحہ بھی برآ مد کرلیا ہے. ڈی پی او ٹوبہ صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کے لئے اس شاندار کامیابی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے.