گڑھ مہاراجہ۔یونین کونسل 69 دری گوندل میں معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب،چیئر مین یونین کونسل دری گوندل خان مظہر عباس خان سیال اور وائس چیئرمین خان ممتاز خان گلکالہ نے مستحق افراد میں وہیل چیئر تقسیم کیں۔تفصیلات جانیے لنک میں

0
133

گڑھ مہاراجہ۔شریف آباد: (سلطان نیوز) تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال کی یونین کونسل دری گوندل میں مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی۔ چئیرمین یونین کونسل 69 دری گوندل خان مظہر عباس خان رجبانہ سیال،وائس چیئر مین خان ممتاز خان گلکالہ بلوچ نے کونسلرز کے ہمراہ مستحق معزور افراد کو وہیل چیئرز دیں۔ اس موقع پر چیئر مین اور وائس چیئر مین یونین کونسل 69 دری گوندل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کرتے ہیں۔ عوام کی فلاح ہمارا منشور ہے۔ آئندہ بھی فلاحی کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر تمام کونسلرز اور یونین کونسل سٹاف اور کثیر تعداد میں شہری بھی شریک تھے
رپورٹ
محمد انور چوہدری سٹاف رپورٹر سلطان نیوز ۔