ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تھانہ اروتی پولیس کی کارروائی بندوق اور رپیٹر 12 بور برآمد 2ملزمان گرفتار مقدمات درج. تفصیلات جانیئے رانا بشارت علی کرائم رپورٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
67

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اروتی عباس رضا SI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ھوئے محمد عمر ولد امتیاز حسین قوم ملک سکنہ داتا پارک فیصل آباد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12بور معہ کارتوس اسلحہ ناجائز برآمد ہوئی. اسی طرح شاہد اقبال ولد اکبر علی قوم آرائیں سکنہ سی پلاٹ پیرمحل سے رپیٹر 12 بور معہ کارتوس اسلحہ ناجائز برآمد ہوا. اسلحہ ناجائز کو قبضہ پولیس میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کر دیا گیا.