ٹوبہ ٹیک سنگھ گوجرہ روڈ پر موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی چھ افراد شدید زخمی تفصیلات جانیئے خلیل الرحمٰن ڈپٹی بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
134

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ نواحی گاؤں 284 پھاٹک کے قریب تیز رفتار 3 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے. اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے. ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے. ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.