ٹوبہ ٹیک سنگھ با اثر افراد کا فقیر حسین وغیرہ پر تشدد مقدمہ درج تفصیلات کے لیے جانیئے اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
165

ٹوبہ ٹیک سنگھ با اثر افراد کا فقیر حسین وغیرہ پر تشدد مقدمہ درج
راشد اقبال وغیرہ نے باہم صلاح مشورہ ہو کر حملہ کیا درخواست گزار

تفصیلات کے مطابق راشداقبال، آصف اقبال، محمد اقبال، فہدجبار جو کہ چک نمبر 326 گ ب تحصیل پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی ہیں نے دوکس نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر آہنی راڈ و ڈنڈوں سے فقیرحسین نامی شخص پر حملہ کر دیا چیخ و پکار پر فقیر حسین کا بھانجا محمدجنید موقع پر آ گیا تو راشد اقبال وغیرہ نے آہنی راڈ محمدجنید کے سر پر دے مارا جس سے وہ بیہوش ہو گیا اور فقیر حسین پر بھی تشدد کیا گیا. مضروبان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کیے گئے جس پر مقامی پولیس تھانہ چٹیانہ نے FIR درج کر کے قانونی کاروائی کارروائی کا آغاز کردیا بمطابق FIR راشداقبال وغیرہ کے خلاف جرم 337A1/A2/L2/34 ت پ کا ارتکاب پایا گیا ہے.