لاہور سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی42ویں برسی کے موقع پر افکار شہداء سیمینار کا انعقاد

0
56

لاہور سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی42ویں برسی کے موقع پر افکار شہداء سیمینار کا انعقاد
لاہور (سلطان نیوز)سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی42ویں برسی کے موقع پر علی رضاآبا دمیں افکار شہداء سیمینارمنعقد ہوا ۔افکار شہداء سیمینار میں کرنل عارف، علامہ حیدر موسوی ،رفیق شہید برادر ثاقب نقوی ،برادر شہید ،بردر بزرگوار عبا س نقوی نے افکار شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے مبارزانہ زندگی گزاری انہوں نے زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے ملت تشیع پاکستان کی بے نظیر خدمت کی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید نقوی کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ملت کی مضبوطی کے لئے کلیدی کردار ادا کیا جائے
شہید ڈاکٹر کی کامیابی کی ایک اہم وجہ تقوی تھا نوجوانوں کو چاہیئے کہ اپنی شخصیت میں شہید ڈاکٹر نقوی جیسا تقوی ،اخلاق و جذبہ پیدا کریں، اور علما کو اپنی کردار سازی کیلئے شہد قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پیروی کرنی چاہیئے، نوجوانوں کی روزمرہ اور معاشرتی زندگی بالکل یکساں ہونی چاہیئے، جو کہ آئمہ طاہرین کی حیات طیبہ کا عکس ہو۔سیمینار میں سابقی آئی ایس او پاکستان سمیر ہزاروں کارکنان نے شرکت کی
رپورٹ محمد وقاص ہادی