ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر تھانہ دلیوالہ کا سرچ آپریشن ۔اسلحہ و منشیات برآمد اشتھاری مجرمان و عدالتی مفرور گرفتار۔

0
89

ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر تھانہ دلیوالہ کا سرچ آپریشن ۔اسلحہ و منشیات برآمد اشتھاری مجرمان و عدالتی مفرور گرفتار۔
بھکر( سلطان نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کی ھدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کاروائی تسلسل سے جاری ھے ۔اس ضمن میں تھانہ دلیوالہ کے علا قے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ایس ایچ او افضل خان کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا ۔اس دوران1۔زوالفقار علی ولد نزر سکنہ دلیوالہ سے بندوق 12 بور ڈبل بیرل معہ 4 ضرب کارتوس برآمد اور محمد افضال ولد محمد اکرم سکنہ دلیوالہ سے 480 گرام چرس برآمد کر لی گئی جن کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جبکہ مجرم اشتہاری محمد شاہد ولد نواب خان سکنہ جھنگ اور 2 عدالتی مفروران محمد حیسن ولد عبدالحمید سکنہ خانسر اورمحمد عزیز ولد محمد علی سکنہ جنڈانوالہ کو گرفتار کیاگیا۔مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران 10 افراد کی بزریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئ ۔جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔
رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر