جھنگ : جشن بہاراں جھنگ 14 سے 17 مارچ منعقد کیا جائے گا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نواب بابر خان سیال

0
137

جھنگ : جشن بہاراں جھنگ 14 سے 17 مارچ منعقد کیا جائے گا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نواب بابر خان سیال
جھنگ( سلطان نیوز) جشن بہاراں جھنگ 14 سے 17 مارچ منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف تفریحی پروگرام، سپورٹس، پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگرامز بھی شامل کیے جائیں گے. چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نواب بابر خان سیال کی ڈپٹی بیورو چیف عرفان حیدر سیال سے ملاقات میں اظہارِ خیال انہوں نے کہا جوکہ سابقہ روایات کے مطابق شیڈول بنایا گیا ہے اس میں سپورٹس کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے اس کے علاوہ آتش بازی، گھوڑا ڈانس، میوزیکل نائٹ اور پھولوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ہے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تفریحی مواقع دینے کا مقصد ہے کہ وہ گھٹن ماحول سے نکلے اور انجوائے کریں تاکہ پریشانیاں ختم ہوں ہم صحت مند ماحول دینا چاہتے ہیں میری عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرے اور لطف اندوز ہوں یہ سب تفریحی پروگرامز عوام کی خاطر کیے جاتے ہیں تاکہ لطف اندوز ہوسکے اس موقع پر ان کے ہمراہ سی او ضلع کونسل انور بیگ اور پرسنل اسٹنٹ معظم کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ ہماری کوشش زیادہ سے زیادہ کہ عوام کو بہتر تفریح ماحول مہیا کریں تاکہ جھنگ کا نام روشن ہو۔۔۔۔
رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ