ٹوبہ ٹیک سنگھ: چوکی کے افتتاح سے جرائم پر کنٹرول کرنے میں آسانی پیدا ہو گی. ڈی پی او صادق علی ڈوگر تفصیلات جانیئے رانا بشارت علی کرائم رپورٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اس رپورٹ میں 👇 👇 👇 👇 👇

0
88

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈی پی او صادق علی ڈوگر. ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے نشاط آباد پولیس چوکی کا افتتاح کر دیا.

ٹوبہ ٹیک سنگھ: چوکی کے افتتاح سے جرائم پر کنٹرول کرنے میں آسانی پیدا ہو گی. ڈی پی او

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اندرون شہر میں سی آئی اے سٹاف کے ساتھ ملحقہ عمارت میں چوکی نشاط آباد کا افتتاح ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے کیا ڈی پی او صادق علی ڈوگرکا کہنا تھا کہ چوکی نشاط آباد بنانے کا مقصد جرائم کو کنٹرول کرنے میں آسانی پیدا ہو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے محکمانہ طور پر اپنے شہر کے حالات میں بہتری لانے کے لیے چوکی نشاط آباد کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہو اور محکمانہ کلیدی کردار ادا کیا جا سکے تحصیل بھر میں بیٹ بازگشت کو بھی بڑھا دیا گیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی سرکل خالد محمود خان اور سرکل بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شامل جہاں جہاں پولیس ناکے لگاتے ہیں میں وہاں بھی دو کمروں پر مشتمل چوکی بناؤں گا ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مزید کہا کہ اس چوکی بننے سے بزنس مین افراد میں بھی یقین پیدا ہوگا اور شہر کے تاجر بھی چوروں ڈکیتوں سے محفوظ رہیں گے ڈپٹی کمشنر محسن رشید نے آج روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار تنویر کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے شرکت کرنے والے سیاسی وسماجی شخصیات سول سوسائٹی سے منسلک افراد میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت کو بھی سراہا اور یہ بھی کہا کہ ڈکیتی جیسی وارداتیں رکی نہیں کم ضرور ہوئیں ہیں اس کو مزید بہتر بنایا جائے.