ٹوبہ ٹیک سنگھ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا. انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے. رپورٹ اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ

0
170

ٹوبہ ٹیک سنگھ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق رکن صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی سیاسی شخصیات اور مقامی انتظامیہ موجود تھی. گورنر پنجاب نے دورے کے موقع پر زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایا. اور زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے لئے 200 ایکڑ آراضی دینے کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ اس سال زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کو بھاری گرانٹ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ میری سب سے زیادہ توجہ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس پر ہے. انہوں نے رجانہ روڈ پر قائم نیو سبزی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کے لئے کروایا انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی حملہ ہو گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے. گورنر پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پینے کے صاف پانی سمیت بہت سے منصوبے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بارڈر پر کشیدگی ابھی بھی جاری ہے پوری دنیا میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کے پیغام کو سراہا ہے.