جھنگ۔ نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے انشاءاللہ اپنے علاقے سے جرم کا خاتمہ کرکے دم لوں گا ایس ایچ او تھانہ صدر ثمر عباس شاہ

0
127

جھنگ۔ نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے انشاءاللہ اپنے علاقے سے جرم کا خاتمہ کرکے دم لوں گا ایس ایچ او تھانہ صدر ثمر عباس شاہ

جھنگ (سلطان نیوز)نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے انشاءاللہ اپنے علاقے سے جرم کا خاتمہ کرکے دم لوں گا ایس ایچ او تھانہ صدر ثمر عباس شاہ نے کہا کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے انشاءاللہ اپنے علاقے سے جرم کا خاتمہ کرکے دم لوں گا انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہیں کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا پولیس کا کام عوام کے مال و جان کی حفاظت کرنا ہے جو ہم ہمیشہ کرتے رہیں گے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہم عوام کے محافظ ہیں مجھے فخر ہے کہ اللہ نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں عوام کی خدمت کر سکوں اور غریب کو انصاف دلا سکوں ایس ایچ ثمر عباس شاہ نے بتایا مصالحتی کمیٹی ایک اچھا عمل ہے اس کے بننے سے کافی لوگوں کے مسائل بیٹھ کےاور خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی کسی کا مسلہ ہو حل کرنے اور سننے کے لیے سات رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی، ایک تھانے کا سرکاری حوالدار جو پارٹیوں کو پابند کرتا ہے اور باقی علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیتیں ہیں جن کو عوام نے منتخب کیا کمیٹی جو فیصلہ کرتی ہے اس فیصلے میں دونوں پارٹیوں کی رضا مندی سے ہوتی ہے جس سے پریشانی سے بچ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر وقت کھلے جس کا جو مسلہ ہو مجھ سے ڈائریکٹ ملے کال کریں ہم عوام کی خدمت کے لیے بیٹھے انشاءاللہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا آخر میں انہوں نے میڈیا نمائندگان کی خدمات کو سراہا۔۔۔۔
رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ