ریسکیوبھکر کو گزشتہ ماہ کل14408کالز موصول ہوئیں جس میں1135ایمرجنسی کالز تھیں۔

0
72

ریسکیوبھکر کو گزشتہ ماہ کل14408کالز موصول ہوئیں جس میں1135ایمرجنسی کالز تھیں۔

بھکر۔ (سلطان نیوز) ریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ 1135ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیاجس میں201روڈ ٹریفک حادثات ،745میڈیکل ،09آگ لگنے کے واقعات ،02عمارت منہدم ،13لڑائی جھگڑے اور164متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں روڈ ٹریفک حادثات کے 201واقعات میں 213افراد متاثر ہوئے 53افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 159متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیاجبکہ 01فرد موقع پر جان کی بازی ہا ر گیا۔

بھکر۔ حادثات کی سب سے بڑی وجہ Over Speed ،غیر محتاط رویہ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے جن کے114حادثات ہیں۔

بھکر۔ آگ لگنے کے 09واقعات ہوئے جن میں02کمرشل ایریا،03اوپن ایریازاور04رہائشی ایریازمیں پیش آیا۔

بھکر۔ واقعات میں ریسکیو 1122بھکر کے سٹاف نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2.45ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔جبکہ میڈیکل کی795ایمرجنسیزمیں372مرد اور352خواتین کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال میں منتقل کیا گیا لڑائی جھگڑے کی 13ایمرجنسیز میں14افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیاعمارت منہدم ہونے کی02ایمرجنسی میں 02افراد متاثرہوائے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ متفرق ایمرجنسیز میں 159افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اونچائی سے گرنے کی 31ایمرجنسیز کال آئیں جس میں 30افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیاگیا فروری میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سے425مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کے لیے ریسکیو1122کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاریسکیو1122بھکر نے گزشتہ ماہ کمیونٹی پروگرامز کے تحت مختلف یونین کونسلز اور کالجزمیں CADRE کورسز،ہنگامی انخلاء اور فائر سیفٹی کے حوالے سے لوگوں کو فرضی مشقیں کرائی گئیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اپنے بیان میں کہا کہ تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تو ایمرجنسیز میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے اور قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
بھکر۔ ریسکیو1122بھکر کا کمیونٹی سیفٹی ونگ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کر رہا ہے۔

رپورٹ امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر