پیر عبدالرحمن کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز سے ملاقات ۔ترقیاتی اسکیموں کے بارے اظہار خیال

0
193

پیر عبدالرحمن کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز سے ملاقات ۔ترقیاتی اسکیموں کے بارے اظہار خیال
احمد پور سیال ایم پی اے رانا شہباز احمد خان پارلیمانی سیکرٹری سے وفد کی ملاقات ہوئی: ملاقات میں یوسی 76 پیر عبدالرحمان کے مسائل کے بارے میں گفتگو ہوئی: بنیادی صحت مرکز پیرعبدالرحمن کی چاردیواری اور نئی بلڈنگ اور سٹاف کے بارے میں بات ہوئی جلد اس مسئلہ کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اس کے علاوہ دربار حضرت پیر عبدالرحمن کے قبرستان میں گندا پانی نکلوانے کی بھی یقین دہانی کروائی اور پیر عبدالرحمن راجباہ کے ساتھ والی سڑک پختہ کارپٹ روڈ حق باہو سے لے کر بائی پاس احمد پور سیال تک کی فراہمی جلد کی جائے گی انکا مزید کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں سولنگ اور بجلی کی فراہمی بھی جلد ہوگی اس موقع پر ان کے ساتھ سیاسی سماجی شخصیت محترم جاوید بھٹی صاحب اور حلقے کے لوگ موجود تھے
رپورٹ مدثر شاہ تحصیل رپورٹر احمد پور سیال