اسلام آباد ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے محسن خان عباسی مرکزی صدر ایم ایس او پاکستان

0
156

اسلام آباد ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے محسن خان عباسی مرکزی ناظم اعلی ایم ایس او پاکستان
اسلام آباد ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے،بزدل دشمن کوپاک فوج کا منہ توڑجواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،طلبہ برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اقوام متحدہ بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، ان خیالات کا اظہارمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلیٰ محسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،قائد طلبہ نے بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطے میں جارحیت مہنگی پڑے گی جب کہ افواج پاکستان بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ایم ایس او پاکستان کے ناظم اعلیٰ محسن خان نے کہا کہ طلبہ سمیت پوری قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ،اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
رپورٹ
سعد ابوذر صدیقی سٹاف رپورٹر سلطان نیوز