سرگودھا: پولیس ملازمین اپنا رویہ بہتر بنائیں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ملازمین کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ڈی پی او حسن مشتا ق سکھیرا

0
54

سرگودھا: پولیس ملازمین اپنا رویہ بہتر بنائیں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ملازمین کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ڈی پی او حسن مشتا ق سکھیرا

سرگودھا (سلطان نیوز):اپنا رویہ بہتر بنائیں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ملازمین کو ڈیوٹی پر بروقت روانہ کریں اور ڈیوٹی سے متعلق مکمل بریف کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتا ق سکھیرا نے ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات محرران سے تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کی صفائی ستھرائی اور تھانہ کے ریکارڈ کو مکمل رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے ، تھانہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، میں خود تھانے وزٹ کروں گا اور یہ سب چیک کروں گا۔ تھانہ میں تعینات ملازمین کی ویلفیئر کا خیال رکھیں، ان کے ساتھ میٹنگ کریں ، ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں ، ملازمین کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔
رپورٹ امیر باقر