ٹوبہ ٹیک سنگھ محاذ اساتذہ محاذ کی محمد سعید ورک کی زیر صدارت اہم میٹنگ

0
96

ٹوبہ ٹیک سنگھ محاذ اساتذہ محاذ کی محمد سعید ورک کی زیر صدارت اہم میٹنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سلطان نیوز) محمد سعید ورک سرپرست اعلی متحدہ محاذ اساتذہ،ٹوبہ کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی۔ جس میں متذکرہ بالا پنجاب ٹیچرز یونین گروپوں کے ضلعی عہدیدارون اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ جملہ شرکاء نے کہا کہ محسن رشید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے CEO ایجوکیشن ٹوبہ توقیر حسین شاہ کو آرڈر پاس کیا ہے کہ یونین کونسلز کے سیکرٹریز اپنے اپنے ایریا میں موجود گورنمنٹ سکولوں میں طلباء کی تعداد، سکولوں کی صفائی، اور سکولوں میں شجر کاری کو چیک کریں گے۔ متحدہ محاذ اساتذہ ٹوبہ ڈپٹی کمشنر کے اس آرڈر کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ کیونکہ ایک لوئر سکیل کا سیکرٹری ایک 18ویں گریڈ کے ہیڈ ماسٹر کو چیک کرےگا؟؟؟ یہ اساتذہ کی تذلیل ہے۔جبکہ AEO’s,DEO’s اور ریٹائرڈ آرمی کے مانیٹرنگ فورس کے اہلکار پہلے سے ہی یہ معاملات چیک کر رہے ہیں۔ اگر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے اپنا یہ آرڈر واپس نہ لیا تو ہم ہر فورم پر احتجاج کریں گے اور احتجاجی ریلی بھی نکالیں گے۔

رپورٹ ۔سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیورو چیف